فرحت یاسمین . کراچی
۔میری عمرپچیس سال ہے اور وزن ساٹھ کلو ہے۔ قد پانچ فٹ دو انچ ہے ۔ میری جلد کچھ آئلی سی ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پسینہ بہت آتا ہے اور خاص کر بغلوں میں کہ شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ پرنٹڈکپڑوں میں تو پھر بھی اتنا محسوس نہیں ہوتا لیکن پلین کپڑوں میں برا لگتا ہے جو دیکھتا ہے کہتا ہے کہ آپ کو اتنا پسینہ آتا ہے۔ میں غیر شادی شدہ ہوں والدہ پرانے خیالات کی ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ یہ کوئی نہیں ہے تم اس کے لیے ڈاکٹر کے پاس مت جائو ۔ آپ کے پاس کوئی گھریلو نسخہ ہے۔ اس کے لیے۔
۔ پیاری بہن آپ کا وزن زیادہ ہے آپ نے جو اپنا قد لکھا ہے اس کے لحاظ سے آپ کا وزن پچاس یا اس سے کم ہونا چاہیے۔ پہلے تو آپ اس پر توجہ دیں کیونکہ زیادہ وزن کے لوگوں کو بھی پسینہ زیادہ آتا ہے۔ آپ اپنی ڈائیٹ پر توجہ دیں اور کھانے میں سبزیوں اور گرین ٹی کا استعمال کریں زیادہ پانی پئیں۔ چائے ،کافی ،کولڈڈرنکس اور میٹھے سے پرہیز کریں۔ واک کو معمول بنا لیں۔ روزانہ نہائیں، صفائی کا خیال رکھیں،دن میں ایک بار ٹماٹر کا رس پیئیں ، جہاں پسینہ زیادہ آتا ہے ان پر آلو کے ٹکڑے ملیں۔
چاول کا آٹا ، نیم کے خشک پتے اور گلاب پنکھڑیاں سب ہم وزن خشک پیس لیں اور نہانے کے بعد خشک کر کے بغلوں میں برش سے لگائیں یہ بدبو کنٹرول کرے گی۔
اس لیے ایک آسان حل یہ بھی ہے کہ نہانے کے بعد جسم پر خاص کر بغلوں میں پھٹکری کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہلکا سا گیلا کر کے جلد پر ملیں یہ پسینے کے لیے بہترین ہے۔ پھٹکری جلد کے مساموں کو وقتی طور پر سکیڑتی ہے اور پسینے کے اخراج میں کمی آتی ہے ۔ احتیاط رہے کہ کٹ یا زخم کی صورت میں پھٹکری کا استعمال نہ کیا جائے۔
عمرانہ شہباز .سکھر
س:میں جب بھی پکنک سے آتی ہوں خاص کر ساحل سمندر سے تو میری جلد کی رنگت سنولا جاتی ہے اور پھر پورا مہینہ رہتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ رنگ اترتا ہے میں کریم لگاتی ہوں لیکن پھر بھی بہت دن لگ جاتے ہیں جب کہ میری جلد نارمل ہے۔
ج:ایلوویرا کا جیل براہ راست پتوں سے کاٹ کر سلائس کی شکل میں کچھ دیر فریج میں ٹھنڈا ہونے رکھیں پھر چہرے پر لگائیں یہ ناصرف جلن سوزش کو فوری ختم کرتا ہے بلکہ رنگت کو بھی بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ایلوویرا سے الرجی ہے تو اس کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
دوچمچے دہی میں ایک چمچہ ٹماٹر کا رس ملائیں اور اسے ہاتھوں اور چہرے پر لگائیں اور پندرہ بیس منٹ بعددھولیں ۔
ٹھنڈا کچا دودھ بھی دن میں کئی بار روئی کے ٹکڑے سے چہرے پر لگائیں۔ خشک ہونے پر سادے پانی سے کھیرے کے رس میں چند قطرے لیموں کا رس اور آدھا چائے کا چمچہ شہد ملائیں اور روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں کچھ دیر بعد سادے پانی سے دھولیں یہ ترکیب جلی رنگت کے لیے حیرت انگیز نتائج لاتی ہے۔
ایک چمچہ بیسن اور چٹکی بھر ہلدی کچے دودھ کے ساتھ ملا کر ایک پیسٹ سا بنا لیں اور جلد پر لگائیں خشک ہونے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے دھولیں۔
دھوپ میں رہنے سے پانی کی کمی ہو جاتی ہے لہذا دن میں دس سے بارہ گلاس پانی لازمی پئیں۔ گھر سے باہر نکلنے سے بیس منٹ پہلے سن بلاک ضرور لگائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

شہناز صغیر.کراچی
میری عمر پینتالیس سال ہے میری جلد حساس ہے، خاص کر گرمیوں میں فوراً گرمی دانے نکل آتے ہیں۔ آم کھالوں تو بھی دانے نکل آتے ہیں لیکن بارش کے موسم میں جب چیچپاہٹ شروع ہوتی ہے تو بہت برا لگتاہے جیسے تیل کی مشین ہو اور اتنا آئلی چہرہ ہوجاتاہے کہ اپنے چہرے پر خود ہاتھ لگاتے الجھن ہوتی ہے۔
اب بارش کا موسم شروع ہوا ہے توابھی تو کوئی خاص بارش بھی نہیں برسی لیکن میری جلد کا وہی حال ہے کیا کروں اگر کوئی ڈاکٹر کا پتا ہو تو بتادیں یا گھریلو ٹوٹکا ہی بتادیں۔
ج: بہن! آپ کی دی گئی معلومات کے مطابق آپ کی جلد حساس سے زیادہ چکنی محسوس ہورہی ہے کیونکہ حساس جلد کے مسائل زیادہ گمبھیر ہوتے ہیں۔ بارش کے موسم میں چکنی اور حساس جلد رکھنے والی خواتین کے مسائل چکنائی کے ہی ہوتے ہیں لہٰذا ایسی جلد رکھنے والی خواتین کو دن میں وقفے وقفے سے یا تین سے چار بار منہ دھونا چاہیے تاکہ غیر ضروری چکنائی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ ویسے بھی خشک موسم کے برعکس بارش کے دنوں میں جراثیم مختلف سطحوں پر جم جاتے ہیں اور مضر مادے خارج کرتے ہیں۔
آپ ہفتے میں دو بار ملتانی مٹی کا ماسک لگائیں یہ اضافی تیل کو ختم کرتاہے اس کے لیے آپ ملتانی مٹی کو پیس لیں اور تھوڑے سے پانی میں ایک چمچہ بھگودیں اس کو مکس کریں اور اس پیسٹ میں چند قطرے لیموں کا رس ، چٹکی بھر پسی ہوئی ہلدی ملاکر مکس کریں ،اس کا ایک پتلا سا پیسٹ بنالیں اب اسے آنکھوں کے حلقے چھوڑ کر پورے چہرے پر لگالیں دس پندرہ منٹ بعد جب خشک ہوجائے تو صاف پانی سے دھولیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
فرحین واسع. حیدرآباد
میں نے چند سال پہلے فیشن کے طورپر کان میں دو چھید کروائے تھے اور بالی اور ٹو پس پہنتی تھی اب چاہتی ہوں کہ اوپر والا چھید بند کردوں تو میں نے ٹوپس اتاردیا لیکن ابھی تک چھید بند نہیں ہوا۔
ج: روزانہ رات کو سوتے وقت جس چھید کو بند کرنا چاہتی ہیں وہاں کیسٹر آئل( ارنڈی کا تیل) لگاکر ہلکی مالش کریں اس طرح جلد کے خلیات دوبارہ بننے لگیں گے اور سوراخ چھوٹا ہونا شروع ہوجائے گا۔ آج کل نئی ٹیکنالوجی آگئی ہے مثلاً لیزر اور سرجری کے ذریعے بھی ٹانکے لگادیے جاتے ہیں لیکن وہ بہت بڑے سوراخ یا لٹک جانے کی صورت میں زیادہ کارگر رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کیمیکل لگاکر بھی ڈاکٹرز سوراخ بند کرنے کا عمل کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ثنا مراد.کراچی
میرے ہونٹ سیاہی مائل ہیں میں کون سی کریم لگائوں کہ یہ بہتر ہوجائیں۔
ج۔چند گھریلو ٹوٹکے استعمال کرکے آپ خوش گوار نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔
٭خالص شہد میں چند قطرے لیموں کا رس ملاکر روزانہ رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔
٭روغن بادام اور شہد ملاکر استعمال کریں۔ اگر آپ ہونٹوں پر زبان پھیرنے کی عادی ہیں تو اپنی اس عادت سے چھٹکارا حاصل کریں اس طرح ہونٹوں کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے۔
کسی اچھے لپ بام کا استعمال کریں خشک ہونٹوں کا رنگ بھی گہرا ہوجاتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
لبنیٰ احتشام ..کراچی
س: میری بیٹی کی عمر تیرہ سال ہے لیکن اس کا قد اپنی کزن جو اس سے ایک ماہ چھوٹی ہے کم ہے۔ میں بہت پریشان ہوں، دراصل اس کی دادی بھی کوتاہ قامت تھیں جبکہ میں اور میرے شوہر کا قد نارمل ہے۔ وہ میری بھانجی کے مقابلے میں کم کھاتی ہے دبلی پتلی بھی ہے اور کچھ سست ہے، مجھے بہت فکر ہے۔ ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تو اس نے طاقت کی ڈھیروں دوائیاں لکھ ڈالیں اس سے بچی کا پیٹ خراب ہوگیا تو میں نے سب چھوڑ دیا ۔اس کے ابو کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہوجائے گا عمر کے ساتھ ، کیا کوئی دیسی ٹوٹکہ ہے کہ بچی کی ہائیٹ ٹھیک ہوجائے۔
ج: آپ کی بچی کی عمر ابھی کم ہے آپ اس کا موازانہ دوسرے بچوں سے نہ کریں ۔بہت سے بچے دیر سے بھی قد نکالتے ہیں۔ عام طورپر لڑکیوں کا قد سولہ سے اٹھارہ سال کی عمر تک بڑھتاہے۔ضروری نہیں کہ اگر دادی کا قد چھوٹا تھا تو پوتی بھی ان پر جائے لیکن آپ نے لکھا کہ وہ دبلی پتلی ہے، کم کھاتی ہے سست ہے یہ باتیں توجہ طلب ہیں۔
دبلا ہونا کوئی عیب نہیں ،خاص کر جب انسان صحت مند ہو لیکن اگر وبلا پن کمزوری کے ساتھ ہو تو صاف ظاہرہے کہ متوازن غذا نہیں کھائی جارہی ۔ سست ہونا بھی عادت کے زمرے میں آسکتا ہے لیکن کمزوری کے ساتھ سست ہونا اچھی غذا کی متقاضی ہے۔
بچی کی غذا میں دودھ، کیلے، دہی، انڈے کا استعمال روز مرہ میں شامل کریں ،اس سے قد اور صحت میں فرق نظر آئے گا۔
٭ دن میں کھیل کود کے ساتھ اسے لٹکنے دیں۔ اس سے قد لمبا اور ریڑھ کی ہڈی اور پیٹ کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ سائیکل چلانے سے بھی ٹانگیں مضبوط اور لمبی ہوتی ہیں۔
٭ رسی کودنا بھی بچے کھیل کھیل میں کرلیتے ہیں،یہ بھی قد بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتاہے لیکن بہت دیر تک رسی کودنے سے کمزور بچی کا وزن مزید گھٹے گا ،لہٰذا کم تعداد سے شروع کریں۔ اس سے ٹانگوں کے پٹھے مضبوط اور لمبے ہوتے ہیں۔
٭ ایک آسان سی ورزش دن میں کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے، کمرکے بل زمین پر لیٹیں۔ سراورکندھوں کو زمین پر ٹکائے، سارے جسم کو ہوا میں اٹھالیں۔ جسم کو سیدھارکھیں۔ بچی کے دونوں پیر اوپر سے تھام لیں تاکہ وہ غیرمتوازن ہوکر گرنہ پڑے۔ اس طرح قد میں اضافہ اورچستی پیدا ہوتی ہے۔
٭ ایک اورآسان نسخہ تین کھجوریں کسی بھی وقت دودھ کے ساتھ، روزانہ کھلانے سے بھی بچی میں طاقت اورقد میں اضافہ ہوگا۔
٭ دن میں آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرنا ایک نارمل انسان کے لیے ضروری ہے، طبی ماہرین کے مطابق نیند کے دوران قد بڑھنے کا عمل متحرک ہوجاتا ہے لہذا اس بات پربھی توجہ دی جائے کہ بچی کی نیند پوری ہو۔
٭بادام میں موجود وٹامنز،معدنیات، فائبر میگنیزاور میگنیشیم ناصرف ذہن کوتیزبناتا ہے بلکہ قد بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
٭ بچی کے قد اور صحت کا تذکرہ اس کے سامنے دوسروں سے نہ کریں۔ ورنہ بچی نفسیاتی طورپر الجھن کا شکار ہوسکتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
سروش زہرا.کراچی
میری عمر ستائیس سال ہے۔ میری جلد نارمل ہے اور رنگت سنہری ہے، میرے ہونٹوں کے اوپر ہلکا ہلکا رواں تھا، میں تھریڈنگ کرکے صاف کرلیتی تھی۔کچھ عرصہ قبل میں بیمار رہی اس طرح مجھے اپر لپ کی تھریڈنگ کا موقع نہ ملا۔ اب یہ نمایاں نظر آتے ہیں میں نے تھریڈنگ تو کرلی لیکن کیا کوئی ایسا گھریلو طریقہ ہے کہ میرے ان بالوں کی نشوونما رک جائے۔
ج۔بالائی لپ کے بالوں کے لیے چند گھریلو نسخے ہیں جنہیں آپ باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔
٭آدھا چمچہ مکئی کا آٹا میں تھوڑا سا دودھ شامل کرلیں اور اسے ہونٹوں کے اوپر بالوں پر لگائیں پندرہ بیس منٹ تک لگارہنے دیں، خشک ہوجائے تو بالوں کی مخالف سمت میں کھینچ کر اتار لیں اس کو استعمال کرتے رہنے سے بالوں کی نشوونما کم ہوجاتی ہے۔
٭آپ کی جلد نارمل ہے لیکن یہ نسخہ حساس جلد والے بھی استعمال کرسکتے ہیں ایک چمچہ شہد لیں اس میں آدھا چمچہ لیموں کا رس شامل کریں اس کو اچھی طرح مکس کریں، اب اس آمیزے کو اپنے اپر لپس پر لگائیں اور بیس منٹ تک اسے سوکھنے دیں۔
اب اسے کسی گیلے کپڑے سے دھیرے دھیرے صاف کریں۔ ہفتہ میں ایک بار یہ عمل ضرور کریں اس سے بال کم ہوجائیں گے۔
٭دو چمچے برائون شوگر کو ایک گلاس پانی میں مکس کریں، اب اس میں چند قطرے لیموں کے رس کو ملالیں اور کسی صاف برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ وہ محلول گاڑھا ہوجائے۔
اس آمیزے کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں، اب اس کو اپر لپس پر پھیلالیں اور چند لمحوں میں اس کو بالوں کی مخالف سمت میں کھینچ کر اتار لیں یہ خواتین کے لیے ایک اچھا اور سستا ویکس ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ام ہادیہ.فیصل آباد
میری عمر بیالیس سال ہے، پہلے میرے بال بہت لمبے اور گھنے تھے لیکن چار بچوں کے بعد کم ہوتے گئے اب حال یہ ہے کہ کم ہونے کے ساتھ سفید بھی ہونے لگے ہیں میرے شوہر کا کہنا ہے کہ میں ہیر ڈائی استعمال کروں آج کل فیشن میں تو بچیاں بھی استعمال کرلیتی ہیں سوچتی ہوں کہ کیمیکل لگاکر بال اور نہ گرنے لگےں یا اور سفید نہ ہوجائیں کسی نے مہندی کا کہا ہے کس طرح لگائوں کیا آپ کوئی ٹپ دے سکتی ہیں۔
ج۔پیاری بہن !بال سفید ہونا تو آج کل بہت عام ہے لہٰذا اس کی تو آپ فکر چھوڑ دیں، مہندی لگانا بالوں کی صحت اور رنگت کے لیے مفید ہے۔ اس کے لیے کچھ آسان تراکیب ہیں، جنہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
٭ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ پتی اور دو چمچہ پسا ہوا آملہ شامل کرکے اچھی طرح پکائیں اب ذرا ٹھنڈا ہونے دیں اور نیم گرم پانی سے مہندی گھولیں خیال رہے کہ مہندی کیمیکل سے پاک ہو ورنہ فائدہ نہیں ہوگا۔ اب یہ آمیزہ اپنے صاف دھلے بالوں میں اچھی طرح لگائیں ،دو سے تین گھنٹہ خشک ہونے دیں اور پھر دھولیں۔
٭دو کپ پانی میں ایک چمچہ پتی اور ایک چمچہ کلونجی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ سوا کپ رہ جائے اب ایک کپ سوکھی مہندی میں ایک انڈہ دو چمچے ناریل یا سرسوں کا تیل ایک چمچہ بھیگا ہوا کتھا اور ایک چمچہ املی میں پتی اور کلونجی کا پانی ملاکر آمیزہ بنائیں اور اسے سر پرلگائیں دو تین گھنٹوں بعد دھولیں۔